Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پہلے شوہر کو دوبارہ شادی سے انکار پر مطلقہ خاتون نے زندہ جلادیا

پہلے شوہر کو دوبارہ شادی سے انکار پر مطلقہ خاتون نے زندہ جلادیا

حیدرآباد 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مطلقہ خاتونے علیحدگی کے بعد پھر اُسی شوہر سے شادی کا ارادہ ظاہر کیا اور انکار پر اُسے زندہ جلادیا۔ یہ افسوسناک واقعہ پہاڑی شریف علاقہ میں پیش آیا جہاں 35 سالہ ساجدہ بیگم کی 26 سالہ ابراہیم عرف عارف سے شادی ہوئی تھی۔ بعدازاں عارف نے اُسے طلاق دے دی۔ اس کے باوجود ساجدہ نے 30 ستمبر کو ابراہیم کو اپنے مکان طلب کیا اور انکار کے باوجود صرف ایک بار ملاقات کی خواہش کی۔ یہاں پہونچنے پر اُس نے دوبارہ شادی کی خواہش ظاہر کی۔ ابراہیم نے صاف انکار کردیا جس پر اُس نے کیروسین چھڑک دیا اور آگ لگادی۔ مقامی افراد نے شدید جھلسی ہوئی حالت میں اُسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ابراہیم سے طلاق کے بعد ساجدہ نے دوسری شادی کرلی تھی لیکن اُس سے بھی علیحدگی ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT