Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پہلے مرحلہ میں زیادہ تباہ شدہ سڑکوں کی تعمیر نوکمشنر جی ایچ ایم سی کا بیان

پہلے مرحلہ میں زیادہ تباہ شدہ سڑکوں کی تعمیر نوکمشنر جی ایچ ایم سی کا بیان

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شہر میں بارش کا سلسلہ رک گیا دھوپ نکل آئی درجہ حرارت بڑھ گیا اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے آج شام سے حالیہ بارش میں تباہ ہوئی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام شروع کردیے ہیں ۔ 128 کلومیٹرس پر 486 مقامات پر سڑکوں کی مرمت کے کاموں کے لیے 75 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ جن مقامات پر سڑکوں کی مرمت اور درستگی کے کام فوری شروع کیے جارہے ہیں ان میں بنجارہ ہلز ، جوبلی ہلز ، مادھا پور ، منسٹرس روڈ ، پنجہ گٹہ ، یوسف گوڑہ اور سکندرآباد کے علاقہ شامل ہیں ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ مرمت کے کام مرحلہ وار ہوں گے ۔ اور ان کی جلد تکمیل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑکوں کی جہاں بھاری ٹریفک رہتی ہے نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ اور پہلے مرحلہ میں دس دن کے اندر ان سڑکوں کی مرمت کے کام مکمل کرلیے جائیں گے ۔ دوسرے مرحلہ میں بیس دن کے اندر باقی خراب سڑکوں کی مرمت کے کام مکمل کرلیے جائیں گے ۔ بہر حال جو خستہ حال سڑکیں حیدرآباد میٹرو ریل کے کنٹرول میں ہیں وہاں جی ایچ ایم سی مرمت کے کام کرنے سے قاصر ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے حیدرآباد میٹرو ریل کے ذمہ داروں کو سڑکوں کی مرمت کے کام کرنے توجہ دلائی ہے ۔ حکام کے لیے مرمت کے کام ایک چیلنج ہیں کیوں کہ راستوں پر ٹریفک کا بہاؤ رہتا ہے اس کے پیش نظر سڑکوں کی مرمت کے کام رات کے اوقات میں کیے جائیں گے ۔ ٹریفک پولیس واٹر ورکس اور دوسرے محکمہ جات کے اشتراک سے یہ کام کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کا بہاؤ متاثر نہ ہوسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT