Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلے ٹسٹ کا ڈرا ہونا مایوس کن ‘ جنوبی افریقی کپتان ڈو پلیسی

پہلے ٹسٹ کا ڈرا ہونا مایوس کن ‘ جنوبی افریقی کپتان ڈو پلیسی

ڈونیڈن 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن بارش کی وجہ سے کھیل نہ ہوپانے اور میچ کے ڈرا ہوجانے پر افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ ایسا ہونا مایوس کن ہے ۔ جنوبی افریقہ نے چوتھے دن نیوزی لینڈ کے خلاف 191 رنوں کی سبقت حاصل کرلی تھی تاہم آج پانچویں دن بارش کی وجہ سے کھیل شروع ہی نہیں ہوسکا اور میچ کو ڈرا کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹسٹ میچ اگر آج کی طرح اس انداز میں ختم ہوتا ہے تو یہ مایوس کن ہے۔ اگر آج کا کھیل ممکن ہوتا تو ہمارے امکانات موجود تھے کیونکہ نیوزی لینڈ کے ایک بلے باز زخمی ہیں اور ایک بولر کے پیر میں بھی تکلیف ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT