Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا …

پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا …

حیدرآباد۔10اکٹوبر (سیاست نیوز) نرسمہا راؤ کے پوترے این وی سبھاش کو بھارتیہ جنتا پارٹی تلنگانہ نے ترجمان ریاستی بی جے پی نامزد کیا ہے۔ کانگریس کی حکومت میں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے نرسمہا راؤ کے پوترے نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی سابق میں وہ بھی کانگریس میں کچھ وقت کیلئے کانگریس میں رہ چکے ہیں لیکن کانگریس نے نرسمہا راؤ کی حرکتوں کے باعث ان کے خاندان کو وہ اہمیت نہیں دی جس کے سبب پارٹی سے یہ خاندان دوری اختیار کرتا جا رہا ہے۔ این وی سبھاش نے پارٹی ترجمان بنائے جانے کے بعد کہا کہ انہیں نریندر مودی میں اپنے دادا کا جذبہ نظر آتا ہے۔ سبھاش نے کہا کہ نریندر مودی ان کے دادا کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اسی لئے انہوں نے انتہائی سخت گیر فیصلہ کرتے ہوئے 1000اور 500کے نوٹوں پر پابندی عائد کی ہے جبکہ نرسمہا راؤ نے اپنے دور حکومت میں ملک کو معاشی استحکام کی غرض سے سخت گیر معاشی اصلاحات کے ذریعہ ملک کو معاشی بحران سے سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی تنظیم جدید کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح ریاستی یونٹ میں سابق ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس وی دنیش ریڈی‘ پشپا لیلا اور دیگر کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست میں پارٹی انتخابات کے دوران بہتر مظاہرے کیلئے ابھی سے بنیادی سطح پر یونٹس کو مستحکم کرنے کوشاں ہے۔تلنگانہ صدر بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن نے گذشتہ یوم نئی کمیٹی کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ پارٹی کے مختلف امور کی ذمہ داری مختلف قائدین کو دی گئی ہیں تاکہ 2019عام انتخابات کیلئے عوامی رابطہ میں بہتری پیدا ہو سکے۔

TOPPOPULARRECENT