Tuesday , June 27 2017
Home / سیاسیات / پیاری موہن مھاپاترا کو راجیہ سبھا کا جذباتی خراج عقیدت

پیاری موہن مھاپاترا کو راجیہ سبھا کا جذباتی خراج عقیدت

نئی دہلی 20 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا نے آج اپنے سابق رکن پیاری موہن مہا پاترا کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مھاپاترا کا انتقال کل دیر شام ممبئی کے ایک اسپتال میں 77 سال کی عمر میں ہو ا ہے ۔  چیئرمین ڈاکٹر حامد انصاری نے اراکین کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پیاری موہن مھاپاترا کے انتقال سے ملک نے ایک قابل رہنما، سماجی خادم اور ایڈمنسٹریٹر کھو دیا ہے ۔ ایوان نے مسٹر مھاپاترا کی یاد میں چند لمحوں کی خاموشی بھی اختیار کی۔  ڈاکٹر انصاری نے بتایا کہ مسٹر مھاپاترا کی پیدائش 1940 کو اڑیسہ کے کٹک میں ہوا تھا۔ ان کی تعلیم کٹک، الہ آباد اور لندن میں ہوئی۔40 سال کی عوامی زندگی میں انہوں نے بچوں، خواتین اور قبائلی معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے انتھک کوششیں کیں۔ وہ سال 2004 سے 2010 اور سال 2010 سے 2016 تک راجیہ سبھا کے رکن تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT