Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / پیاز کی قیمتوں میں کمی متوقع

پیاز کی قیمتوں میں کمی متوقع

تاجرین اور حکومت کے درمیان بات چیت کامیاب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت کی جانب سے بڑے کرنسی نوٹوں کے چلن پر پابندی کے بعد ملک پیٹ مارکٹ کی جانب سے خریداری روک دئیے جانے کے سبب پیاز کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی تھی ۔ تاہم آج تاجرین کے ساتھ بات چیت کے بعد پیاز کی قیمتوں میں استحکام متوقع ہے ۔ ملک پیٹ پیاز تاجرین اور سرکاری عہدیداروں کے درمیان بات چیت کامیاب رہی ۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ مارکیٹنگ پارتھا سارتھی نے آج ملک پیٹ محبوب منشن مارکٹ تاجرین کے ساتھ بات چیت کے بعد پیاز کے تاجرین نے جمعہ سے پیاز کی معمول کی خریداری پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔ پیاز تاجرین نے اس بات پر بھی رضا مندی ظاہر کی کہ مارکٹ میں موبائل اے ٹی ایم قائم کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ملک پیٹ مارکٹ تاجرین نے بڑے نوٹوں کے چلن کو بند کردئیے جانے کے بعد سے پچھلے گیارہ روز سے پیاز کی خریداری کو روک دیا تھا جس کے نتیجہ میں پیاز کی کم سربراہی کے سبب 10 تا 12 روپئے فروخت ہونے والی پیاز 20 تا 30 روپے فی کیلو فروخت کی جارہی تھی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT