Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / پیاز کی قیمتیں عوام کو رُلا رہی ہیں قلت دور کرنے حکومت پیاز کا پیسٹ اور پاؤڈر بنانے کوشاں

پیاز کی قیمتیں عوام کو رُلا رہی ہیں قلت دور کرنے حکومت پیاز کا پیسٹ اور پاؤڈر بنانے کوشاں

نئی دہلی۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور یہ قیمتیں عوام کو رُلا رہی ہیں ایسے میں حکومت پیاز کا پیسٹ اور پاؤڈر بنانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ وزیر اغذیہ ہریشمتھ سنگھ بادل نے ایک تدبیر پیش کی ہے جس کے ذریعہ باورچی خانہ کی ایک اہم شئے پاؤڈر اور پیسٹ کی شکل میں بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ موسم برسات کے دوران پیاز کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عوام کو چاہئے کہ وہ سستی پیاز کے دنوں میں اس کا ذخیرہ کرکے پیسٹ اور پاؤڈر بنالیں۔ ان کا احساس ہے کہ پیاز کی قیمتیں سال بھر کی تجارت کے دوران بڑھتی اور کم ہوتی ہیں اور مانسون کے دوران اس میں شدید اضافہ ہوتا ہے لہذا صارفین کو چاہئے کہ بڑھتی قیمتوں سے بچنے کیلئے وہ پیاز کی ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے اس کا پیسٹ بنالیں۔ اس وقت ملک میں پیاز کی ہول سیل قیمت 60 روپئے فی کیلوگرام ہے اور ریٹیل مارکٹ میں تقریباً 80 روپئے فی کیلوگرام فروخت ہورہی ہے۔ وزیر فوڈ پروسیسنگ نے اس تدبیر کے ساتھ پیاز کی قلت سے نمٹنے کی تجویز بھی رکھی ہے۔ مہاراشٹرا کے لاسل گاؤں میں جو پیاز کی مارکٹ کا سب سے بڑا ایشیائی مرکز ہے ، فی کیلو گرام57 روپئے دستیاب ہے۔ یہاں پر پیاز کی قیمت میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔ پیاز کی پیداوار میں کمی کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ حکومت پیاز کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے فی ایکر ایک کروڑ روپئے کی سبسڈی دینے تیار ہے۔

 

ممبئی میں 700 کیلو پیاز کا سرقہ
ممبئی۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیاز کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کے درمیان سارقوں نے اس اہم شئے پر ہاتھ صاف کرنا شروع کردیا ہے۔ ممبئی میں 50 ہزار روپئے لاگتی 700 کیلوگرام پیاز کا سرقہ کرلیا گیا ۔ مضافاتی ممبئی کی ایک دکان سے پیاز کے 14 تھیلے سرقہ کرلئے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی شب اور ہفتہ کی صبح کے درمیان سارقوں نے دکان میں گھس کر زائد از 700 کیلوگرام پیاز کا سرقہ کرلیا۔پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT