Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پیاز کی کوئی قلت نہیں : ہریش راؤ

پیاز کی کوئی قلت نہیں : ہریش راؤ

حیدرآباد 15 نومبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر مارکٹنگ ہریش راؤ نے کہاکہ ریاست میں پیاز کی کوئی قلت نہیں ہے۔ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 10 روپئے کیلو پیاز فروخت کرنے کی ہدایت دی۔ 500 اور 100 کے نوٹوں کی منسوخی کے بعد محکمہ مارکٹنگ کی سرگرمیوں کا ہریش راؤ نے تین گھنٹوں تک جائزہ لیا۔ پیاز کے ٹریڈرس سے وزیر موصوف نے جائزہ لیا۔ بڑی نوٹوں کی منسوخی کے بعد تجارت اور رقمی لین دین میں مشکلات پیش آنے کا ٹریڈرس نے دعویٰ کیا۔ مہاراشٹرا کے علاوہ دوسری ریاستوں سے پیاز برآمد کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ اور حمالوں کی مزدوری کے ساتھ فی لاری 50 ہزار روپئے کے مصارف ہونے کا دعویٰ کیا۔ ہریش راؤ نے ٹریڈرس کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کی تازہ صورتحال کے پیش نظر غریب عوام کے مفادات کا تحفظ کریں۔ کولہ پور، عالم پور میں کسانوں سے خریدی گئی پیاز ملک پیٹ مارکٹ اور رعیتو بازاروں کو منتقل کرنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا۔ کسانوں سے 8ر وپئے فی کیلو پیاز خرید کر عوام کو 10 روپئے کیلو کے حساب سے فروخت کرنے کی ہدایت دی۔ پونے میں پیاز کی مارکٹ یارڈ کا جائزہ لینے کے لئے عہدیداروں کے ایک وفد کو روانہ کرنے پر بھی انھوں نے زور دیا۔ زرعی مارکٹ کے قانون میں اصلاحات لانے کے لئے نلسار یونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک ہفتہ میں اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT