Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / پیاز کی ہول سیل قیمت 30روپئے کیلو

پیاز کی ہول سیل قیمت 30روپئے کیلو

نئی دہلی۔/13اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے اندیشہ سے لسالگاؤں مہاراشٹرا میں فی کلو پیاز ہول سیل قیمت 30روپئے تک گھٹ گئی ہے جبکہ لسالگاؤں مارکٹ ایشیاء کی سب سے بڑی پیاز کی مارکٹ تصور کی جاتی ہے۔ نیشنل ہارٹیکلچرل اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ اگسٹ میں فی کلو پیاز کی قیمت 59 روپئے تھی جوکہ آج گھٹ کر 28.50 روپئے ہوگئی ہے ۔ توقع ہے کہ پیاز کی درآمد اور مہاراشٹرا، آندھرا پردیش اور کرناٹک سے نئی حریف فصل کی آمد کے پیش نظر آنے والے دنوں میں اس کی قیمت 20تا30روپئے فی کلو تک گھٹ جائے گی۔حکومت کے زیر انتظام MMTC نے پیاز کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے چین اور مصر سے 2000 ٹن پیاز درآمد کرنے کا کنٹراکٹ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT