Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / پیاز کے تاجروں کو نیلام کا آغاز کرنے کا انتباہ

پیاز کے تاجروں کو نیلام کا آغاز کرنے کا انتباہ

ناسک ۔17ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع انتظامیہ نے پیاز کے تاجروں سے خواہش کی ہے کہ وہ یا تو نیلام کا آغاز کریں یا پھر کارروائی کا سامنا کریں ۔ عہدیداروں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر تاجر پیاز کے نیلام کا لاسل گاؤں ‘پمپل گاؤں ‘ بسونت ‘ عمارین ‘ یولا اور دیگر مقامات پر کے اے پی ایم سی نے آغاز نہیں کرتے تو ان کے پرمٹ منسوخ کردیئے جائیں گے ۔ ضلع سب رجسٹرار نیل کنٹ کربے نے کہا کہ اس سلسلہ میں تاجروں کو نوٹسیں دی جاچکی ہیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے حال ہی میں 25 مقامات پر پیاز کے 7 بڑے

تاجروں کی تلاشی لی تھی ۔
کووند نے مزدوروں کو نیک خواہشات دیں
نئی دہلی17ستمبر (یو این آئی) صدر رامناتھ کووند نے ‘وشو کرما جینتی’ پر پورے ملک کے مزدوروں کو نیک خواہشات دی ہیں اور انہیں قوم کی تعمیرکرنے والا قرار دیا ہے ۔مسٹر کووند نے آج ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے ملک کے تمام مزدوروں کو وشوکرما جینتی کی مبارکباد۔ آپ صحیح معنوں میں قوم کی تعمیر کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT