Friday , August 18 2017
Home / مذہبی صفحہ / پیامات شادی کیلئے مجرب عملیات

پیامات شادی کیلئے مجرب عملیات

جناب محمد رضی الدین معظم

نمازوں کی پابندی کریں، ٹی وی حرام ہے ہمیشہ دُور رہیں، کسی کا دل نہ دُکھائیں، اپنے مقصد و حاجت کے لئے اللہ رب العزت پر مکمل بھروسہ رکھیں۔
٭ لڑکیوں کی شادی کے لئے یا رشتے طے نہ ہوں تو یہ وظیفہ خود لڑکیاں بعد نماز ظہر پڑھ کر دعاء کریں۔ درود شریف ۲۱ بار، سورۂ فاتحہ تین بار اور ’’یالطیف‘‘ ۱۲۹ بار۔ سورۂ مائدہ کی آیت ۱۱۴
’’
اللھم ربنا انزل‘‘ تا ’’خیر الرازقین‘‘ پانچ بار۔ ماں باپ یہ وظیفہ پڑھ کر دعا کریں۔ درود شریف ۲۱ بار، سورۂ فاتحہ تین بار، یا لطیف ۷۲ بار، یا خبیر ۷۲ بار، ’’ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم‘‘ پانچ بار۔
٭ بعد مغرب چار رکعت نماز حاجت پڑھیں اور ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد چاروں قل پڑھ کر بحالت سجدہ ۷۰ بار ’’یا حی یا قیوم برحمتک استغیث‘‘ پڑھ کر دعاء کریں۔
٭ سورۂ ممتحنہ پانچ بار پڑھ کر دعاء کریں۔
٭ سورۂ فرقان کی آیت ۵۴
ایک ہزار بار پڑھیں اور دعاء کریں۔
٭ بیوہ یا مطلقہ خواتین روزانہ ایک سو ایک بار (۱۰۱) سورۂ آل عمران کی آیت ۲۶
پابندی سے پڑھیں، انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد رشتہ آجائے گا۔
واضح رہے کہ تمام عملیات بلحاظ اوقات فرصت پابندی سے کریں اور تمام اعمال کے ساتھ اول و آخر ۲۱ بار درود شریف ضرور پڑھیں۔

TOPPOPULARRECENT