Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / پیامات کے ویب سائیٹ کے بیجا استعمال پر پابندی

پیامات کے ویب سائیٹ کے بیجا استعمال پر پابندی

شناختی ثبوت کے بغیر رجسٹریشن نہ کرنے کی ہدایت
نئی دہلی۔/2جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) پیامات کے ویب سائیٹس کے بیجا استعمال کی روک تھام کیلئے حکومت کی تجویز ہے کہ استعمال کنندگان کو شناختی اور رہائشی پتہ کا ثبوت پیش کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ مخرب اخلاق مواود پوسٹ کرنے اور عاشقی کا پلیٹ فارم بننے سے روکا جاسکے۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور ٹیلی کام مسٹر روی شنکر پرساد نے آج پیامات کے ویب سائیٹس کے طریقہ کار پر رہنمایانہ خطوط کی منظوری دے دی جس میں مذکورہ ویب سائیٹس کے بیجا استعمال سے باز رکھنے کیلئے قواعد و ضوابط کی تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میٹریمونیل ویب سائیٹس انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 2 کے دائرہ کار میں اتے ہیں اور انہیں آئی ٹی ایکٹ پر عمل آوری لازمی ہے۔ رہنمایانہ خطوط کے مطابق ویب سائٹس چلانے والوں کیلئے یہ لازمی ہے کہ جو لوگ رشتہ تلاش کرنے کیلئے ان سے رجوع ہوتے ہیں ان کی نیک نیتا اور خلوص کا پتہ چلانے اور مطمئن ہونے کے بعد ہی اس پلیٹ فارم کے استعمال کیلئے ان کا نام رجسٹر کریں، اور استعمال کنندہ کے شناختی دستاویزات کو منسلک کیا جائے اور یہ حلف نامہ بھی لیا جائے کہ صرف اور صرف رشتہ طئے کرنے کیلئے ویب سائیٹس کا استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سرویس فراہم کرنے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ واضح اعلان کیا جائے کہ ان کی ویب سائیٹ رشتے طئے کروانے کیلئے ہے اور عشق و عاشقی کے رابطہ کیلئے نہیں ہے اور مخرب اخلاق میٹریل ( مواد ) پوسٹ کرنے پر بھی ممانعت رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT