Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پیداپلی کو ضلع بنانے پر عوام کا اعتراض

پیداپلی کو ضلع بنانے پر عوام کا اعتراض

سہولتوں سے آراستہ راماگنڈم کوضلع بنانے کامطالبہ

گوداوری کھنی ۔ 21 ؍ اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پیدا پلی کو اچانک ہی ضلع بنانے کی تجویز پیش کی گئی جس کا اب تک کہیں ذکر نہیں کیاگیا اور نہ پیدا پلی کی عوام ضلع بنانے کی خواہش کی ہے ۔ مستقر پیدا پلی میں صرف 40 تا 50 ہزار عوام کی تعداد ہے اور بڑی گرام پنچایت تھی ۔ پیدا پلی کو حال ہی میں بلدیہ کا درجہ دیاگیا ہے اور نہ ہی بس ڈپو ہے ۔ راما گنڈم کے عوام سے ہی یہاں کا ریوینیو ڈیویژن اچھا چلتا ہے ۔ آر ٹی سی چیرمین و ایم ایل اے راماگنڈم اسی ستیہ نارائنا نے راماگنڈم کو ضلع بنانے کی تجویز پیش کی اس پر ایم پی بالسمن چیف وہپ ایشور جیون ریڈی نے رسمی تائید کی اور راما گنڈم کی عوام نے کئی باردھرنا بھی دیا ہے ۔ راستہ روکو بھی منظم کیا ہے کہ راما گنڈم کو ضلع بنایا جائے اسکے باوجود بھی کے سی آر نے پیدا پلی کو ضلع بنانے پر غور کرنے کوکہا ہے ۔یہ سراسر راما گنڈم کے ساتھ پیدا پلی کو ضلع بنانے پر غور کرنے کو کیا ہے ۔ یہ سراسر راما گنڈم کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ راما گنڈم کے عوام پیدا پلی کو ضلع بنانے کی تجویز پر ناراض ہے ۔ مارکنڈیا کالونی گوداوری کھنی کی لائبریری میں منعقد ایک جلسہ سے تلگودیشم کے ریاستی سکریٹری کے ستیش کمار ان باتوں کا اظہار کر رہے تھے اور مزید کہا کہ راماگنڈم کی بلدیہ 16 سال سے ہے اور کارپوریشن بن کر 6 سال ہوگیا ہے ۔ یہاں پر ضلع کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن ہے۔ ضلع کا دوسرا سب سے بڑا بس اسٹانڈ ہے اور 3,50,000 لاکھ کی آبادی ہے ۔ اس منڈل کے بسنت نگر میں ایرپورٹ بھی ہے ۔ ایلم پلی پراجکٹ بھی ہے ۔ 4 بڑی صنعتیں جیسے راما گنڈم سوپر تھرمل پاور اسٹیشن ‘ فرٹیلائزر فیاکٹری ‘ سمنٹ  فیاکٹری ‘ تلنگانہ جینکو کمپنی وغیرہ ہیں ۔ پانچ پولیس اسٹیشن ریاستی و مرکزی حکومت کی عمارتیں اور کئی یونین و سیاسی تنظیمیں قائم ہیں ۔ قریب میں گوداوری ندی بھی ہے ۔ یہاں کے عوام کے خواہش اور یہاں پر ہر قسم کی سہولت کو دیکھتے ہوئے راما گنڈم کو ضلع کا درجہ دیا جائے۔ یہاں پر کئی خانگی دواخانے اور کوئی کالجس ‘ کئی ہوٹلس اور کئی پارکس اور کئی بڑی بڑی دوکانیں موجود ہیں ۔ اس پروگرام میں وینکٹیش ‘ کے سرینواس‘ وی اشوکایم روی ‘ ایم سندر راجیو ‘ محمد فصیح الدین ‘ مصطفی راجہ لنگم ‘ ویندر ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔ راما گنڈم کی 3 1/2 لاکھ کو آبادی کام کے لئے پیدا پلی جانے کے بجائے پیدا پلی کی 40 ہزار آبادی راما گنڈم آنے میں آسانی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT