Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پیدل عازم حج کی عادل آباد آمد

پیدل عازم حج کی عادل آباد آمد

عادل آباد /8 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بنگلور سے پیدل حج کیلئے روانہ ہونے والے مسٹر محمد رحمت اللہ خان 56 سالہ الکٹریشن کا مستقر عادل آباد سے تقریباً 15 کیلومیٹر کے فاصلہ پر میتاگوندی میں عادل آباد حج کمیٹی کے اراکین و قائدین اور اردو صحافیوں نے والہانہ خیرمقدم کیا ۔ جبکہ ان کے ساتھ اچوڑہ اور نرمل کے افراد بھی پیدل چلتے ہوئے مسٹر رحمت اللہ خان کا تعاون کر رہے تھے ۔ بعد ازاں نماز ظہر مولا کی مسجد میں ادا کی گئی اور اس موقع پر میڈیا سے مخاطب ہوکر پیدل سفر حج کرنے والے موصوف نے کہا کہ وہ اللہ تعالی کی خوشنودی کی غرض پیدل حج روانہ ہونے کا مضمم ارادہ کرتے ہوئے 5 فروری کو ایک ماہ قبل بعد نماز جمعہ گویندپور سے سفر حج کا آغاز کیا ۔ گذشتہ شب انہوں نے اچوڑہ کی مسجد میں گذارنے کے بعد نماز فجر ادائیگی کے ساتھ ہی عادل آباد کیلئے روانہ ہوئے ۔ زائد از سات ہزار کیلومیٹر کا فاصلہ آئندہ پانچ ماہ میں پاکستان ، افغانستان اور بغداد سے طئے کریت ہوئے جاریہ سال حج ادا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ محمد رحمت اللہ خان پیدل حج سفر کا آغاز کرنے سے قبل ویزا کی خاطر آن لائین مرکزی حکومت سے نمائندگی کرچکے ہیں ۔ براہ ناگپور تا دہلی پہونچنے کے بعد ویزا حاصل کرتے ہوئے پڑوسی ملک پاکستان میں داخل ہوں گے ۔ عادل آباد حج کمیٹی کے ذمہ داروں میں مسٹر خواجہ عارف احمد توکل ، محمد ابرارالدین ، عبدالمجیب اردو صحافیوں میں مسرس حمیداللہ انور ، محبوب خان ، کانگریس تائد مسٹر زفی اللہ خان فیاض احمد ، سلیم پاشاہ کے علاوہ دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جبکہ نائب صدر بلدیہ مسٹر فاروق احمد نے موالا مسجد پہونچکر پیدل حج کیلئے روانہ ہونے والے مسٹر محمد رحمت اللہ خان سے ملاقات کرتے ہوئے گلپوشی کی ۔ موصوف پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کیلئے روانہ ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT