Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پیدی ریڈی گوڑم موضع میں قتل کا سنسنی خیز واقعہ

پیدی ریڈی گوڑم موضع میں قتل کا سنسنی خیز واقعہ

بھونگیر۔/3اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ کے یادگیرگٹہ منڈل کے داتر پلی علاقہ کے پیدی ریڈی گوڑم موضع میں ایک شخص کے سنسنی خیز بہیمانہ قتل سے موضع کی عوام میں سراسیمگی پھیل گئی۔ واقعات کے بموجب65 سالہ سادونینی کملا منوہر راؤ عرف کملاکر راؤ منگل کی صبح کسی کام سے بائیک پر نکلے، کچھ دیر بعد گچوکنٹہ کے قریب خون میں لت پت ان کی نعش ملی۔ سمجھا جاتا ہے کہ کلہاڑیوں سے وارکرتے ہوئے ان کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ مقامی عوام و رشتہ داروں کے مطابق مقتول کملاکر راؤ قدیم یادگیر گٹہ مندر کے نہ صرف ذمہ دار بلکہ غیر متنازعہ و عوام میں کافی مقبول تھے۔ ان کے بہیمانہ قتل سے موضع کے عوام میں دہشت طاری ہے بلکہ قتل پر بھی اسرار کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔ یادگیر گٹہ سی آئی رگھویر ریڈی، ایس آئی راج شیکھر ریڈی نے بھاری پولیس جمعیت کے بشمول کلوز ٹیم، ڈاگ اسکواڈ کے ہمراہ مقام واردات پر اپنی تحقیقاتی کارروائی انجام دی۔ نعش کا ایریا ہاسپٹل بھونگیر میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ آلیر ایم ایل اے جی سنیتا مہیندرا ریڈی، کانگریس منڈل صدر بیرلا آئیلیا اور سرپنچ کے آئیلیا و دیگر سرکردہ سیاسی و عوامی قائدین نے اظہار تعزیت کیا۔

 

20اپریل سے مانو کے
پریکٹیکل کلاسیس و امتحانات
نظام آباد: 13 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوآرڈنیٹر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر تبارک ہائی اسکول حطائی نظام آبادکے پریس نوٹ کے مطابق بی ایس سی ( بی زیڈ سی ، ایم پی سی ) سال دوم اور سوم کی پریکٹیکل کلاسس اورامتحانات کا واگ دیوی ڈگری کالج مقابل ریلوے اسٹیشن نظام آباد پر 20؍ اپریل 2016ء سے انعقاد عمل میں آئیگا۔ ٹائم ٹیبل اور بیاچس کی تفصیلات اسٹڈی تبارک ہائی اسکول حطائی ، نظام آباد کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے  فون  9440603210 اور 9848430111پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT