Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پیراکی کے دوران 4 نوجوان غرقاب

پیراکی کے دوران 4 نوجوان غرقاب

عمدہ ساگر تالاب میں حادثہ ۔ نعشیں برآمد کرلی گئیں
حیدرآباد۔ 10 اپریل (سیاست نیوز) گرمی کی شدت سے پریشان نوجوان مائیلار دیوپلی کے عمدہ ساگر تالاب میں تیراکی کی غرض سے گئے تھے کہ چار نوجوان پانی میں غرق ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب اتوار کی چھٹی ہونے کے سبب پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے 9 نوجوان لکشمی گوڑہ بامبے کالونی سے متصل عمدہ ساگر تالاب میں تیراکی کیلئے آج دوپہر پہونچے تھے۔ تیراکی کے دوران چار نوجوان جو تیراکی سے واقف نہیں تھے، اچانک غرقاب ہوگئے۔ انسپکٹر مائیلار دیوپلی پولیس اسٹیشن مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ اس حادثہ میں 18 سالہ شیخ امیرالدین ولد دستگیر، 25 سالہ شیخ فاروق ولد شیخ ابراہیم، 18 سالہ سلمان خان ولد جمیل متوطن ناندیڑ مہاراشٹرا اور 18 سالہ آصف خان ولد اجمل غرقاب ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر پانچ ساتھی جو تیراکی سے واقف نہ تھے، غرقاب ہوجانے والے اپنے دوستوں کو بچا نہ سکے۔ حادثہ کے بعد پانچ نوجوانوں نے پولیس کنٹرول روم نمبر 100 پر اس حادثہ کی اطلاع دی جس کے نتیجہ میں پولیس مائیلاردیو پلی کچھ ہی دیر میں حادثہ کے مقام پر پہنچ گئی اور متوفی نوجوانوں کی نعشوں کو پانی سے باہر نکالا گیا۔ پولیس نے نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT