Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / پیراں چیرو کے قریب نعش برآمد، لنگرحوض میں سنسنی

پیراں چیرو کے قریب نعش برآمد، لنگرحوض میں سنسنی

حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ پیراں چیرو تالاب کے قریب دستیاب نعش کے بعد لنگرحوض حدود میں سنسنی پھیل گئی۔ نارسنگی پولیس نے پیراں چیرو تالاب سے مرزا عمران بیگ عرف واحد بیگ کی نعش برآمد کرلی ہے جس کی عمر تقریباً 27 سال بتائی گئی ہے جو 10 نومبر سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیس سمجھتی ہیکہ نامعلوم افراد نے عمران کا قتل کرنے کے بعد نعش کو پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ عمران کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے۔ اس خصوص میں نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ لنگرحوض پولیس انسپکٹر محمد جاوید کے مطابق عمران محمدی لائن موتی دروازہ علاقہ کے ساکن ابراہیم کا بیٹا تھا جو 10 نومبر کو کریم اللہ سے ملاقات کیلئے گیا تھا۔ پولیس نے اراضی تنازعہ کے سبب مرزا عمران بیگ کے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے اور اس زاویہ سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT