Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / پیرس حملوں میں ایک اور مشتبہ شخص گرفتار

پیرس حملوں میں ایک اور مشتبہ شخص گرفتار

بروسلز۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیلجیئم میں پولیس نے پیرس حملوں میں مدد کے شبے میں ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ اب تک پیرس حملے میں معاونت مہیا کرنے کے شبے میں نو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 13 نومبر کو پیرس میں ہونیو الے حملوں میں کم از کم 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ برسلز میں استغاثہ نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے عبداللہ سی نامی شخص سے پیرس حملوں کے مشبتہ سرغنہ عبدالحمید اباعود کے ایک کزن نے 13 نومبر کے حملے کے بعد رابطہ کیا تھا۔ بیلجیئم کے شہری پیرس حملوں کے پانچ روز بعد پیرس میں پولیس کی کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے مشتبہ شخص کے بارے میں بہت کم معلومات جاری کی گئی ہیں، جنھیں منگل کے روز ایک ایسے پولیس آپریشن میں گرفتار کیاگیا جس کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی۔ پولیس نے اس گرفتاری کی تشہیر نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ ان کے ممکنہ ساتھیوں کو چوکنا نہیں کرنا چاہتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT