Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / پیرس حملوں کا ملزم عبدالسلام فرانس واپسی کا خواہاں

پیرس حملوں کا ملزم عبدالسلام فرانس واپسی کا خواہاں

بروسلز 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پیرس حملہ کے مشتبہ ملزم صالح عبدالسلام کا کہنا ہے کہ وہ جتنا ممکن ہوسکے جلد اپنے ملک فرانس کو واپس ہونا چاہتا ہے تاکہ وہاںوہ پیرس حملوں کے سلسلہ میں مقدمہ کی الزامات کا سامناکرسکے ۔ اسے بلجیم میں گرفتار کیا گیاتھا ۔ عبدالسلام کے وکیل نے یہ بات بتائی ۔ اس سوال پر کہ آیا منگل کو بروسلز ائرپورٹ اور ایک میٹرو ٹرین اسٹیشن پر جو بم حملے ہوئے تھے ان کا ان کے موکل کو علم تھا وکیل سوین میری نے کہا کہ وہ اس تعلق سے کچھ نہیں جانتا تھا ۔ عبدالسلام کو بروگس بروسلز میں ایک سخت سکیوریٹی والی جیل میں رکھا گیا ہے ۔ اسے جمعہ کے دن گرفتار کیا گیا تھا ۔ یہ گرفتاری بلجیم میں ہوئے بم حملوں سے چار دن قبل عمل میں آئی تھی ۔ یوروپ کے انتہائی مطلوب شخص عبدالسلام کوچار ماہ سے گرفتاری کیلئے تلاش کیا جا رہا تھا ۔ وہ 13 نومبر کو ہوئے پیرس خود کش حملوں کے سلسلہ میں مطلوب تھا ۔ اس حملہ اور فائرنگ میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ ایسا لگتا ہے کہ جن 10 افراد نے پیرس میں حملے کئے تھے ان میںعبدالسلام واحد شخص ہے جو زندہ بچا ہوا ہے ۔ ان کے وکیل نے ابتداء میں کہا تھا کہ ان کا موکل فرانس کی جانب سے اس کی حوالگی کیلئے کسی بھی درخواست کی مخالفت کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT