Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / پیرس حملوں کے بعد امریکہ میں مسلم دشمن جذبات

پیرس حملوں کے بعد امریکہ میں مسلم دشمن جذبات

کئی ریاستوں میں مساجد اور اسلامی مراکز پر حملے، مسلمانوں کو دھمکی آمیز کالس
ہارٹ فورڈ ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرس کے ہلاکت خیز حملوں کے بعد امریکہ میں مسلمانوں کو نفرت اور حملوں کا سامنا ہے۔ یہاں حالیہ عرصہ کے دوران مساجد اور اسلامی مراکز کو توڑپھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں فون اور آن لائن میسیجس کے ذریعہ تشدد کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ مسلم تنظیموں کے قائدین کا کہنا ہیکہ اس قسم کے حملوں کے بعد کسی حد تک مسلم دشمن جذبات کے اندیشے رہتے ہیں لیکن میڈیا میں بھی مسلم دشمن جذبات کے نتیجہ میں اس قسم کے واقعات میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ واشنگٹن بی سی میں واقع کونسل برائے امریکی و اسلامی تعلقات کے ایک ترجمان ابراہیم ہوپر نے کہا کہ ’’تصویر اب تیزی کے ساتھ مزید تاریک ہوتی جارہی ہے۔ پہلے بھی ہماری زندگیوں میں اسلام دشمن جذبات کے مشاہدات ہوتے رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب کھلے عام تشدد اور توڑپھوڑ بھی ہونے لگی‘‘۔ ابراہیم ہوپر نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار، گورنروں اور دیگر قائدین کے خطابات سے مسلم دشمن جذبات و احساسات میں اضافہ کی جھلک ملتی ہے جو امریکہ میں شام سے مزید پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی سخت مخالفت کررہے ہیں۔ ہوپر نے کہا کہ جمعہ کو ہوئے پیرس حملوں میں 129 افراد کی ہلاکت اور دیگر 350 کے زخمی ہونے کے بعد امریکہ کے مختلف مقامات پر مسلم دشمن واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان حملوں کے فوری بعد میریڈین کی ایک مسجد بیت الامان پر کی گئی فائرنگ کی کنکٹیکٹ مقامی پولیس اور ایف بی آئی کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مسلم قائدین نے کہا ہیکہ نبراسکا، فلوریڈا، ٹیکساس، کنٹکی، ورجینیا، ٹینیسی، اوہائیو، نیویارک اور دیگر ریاستوں سے بھی مساجد کو نشانہ بناتے ہوئے توڑپھوڑ، دھمکیوں اور دیگر جنگی جرائم کے کئی واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پیرس حملوں کے بعد نبراسکا میں واقع اما اسلامی مرکز نے کہا کہ کسی نے مسجد کی باہری دیوار پر پیرس کے ایفل ٹاور کی تصویر اتاری ہے۔ کونسل برائے امریکی ۔ اسلامی تعلقات میں ایف بی آئی اور مقامی پولیس سے درخواست کی ہیکہ ان واقعات کی امکانی نفرت پر مبنی جرائم کی حیثیت سے تحقیق کی جائے کیونکہ نفرت کی بنیاد پر بھی ایسے حملے کئے جارہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT