Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / پیرس حملوں کے خلاف جمعیت العلمائے ہند کا احتجاج

پیرس حملوں کے خلاف جمعیت العلمائے ہند کا احتجاج

ملک بھر میں خاموش ریالیاں،بے قصور افراد کی ہلاکتوں کی مذمت
نئی دہلی ۔ 18 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرس دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک مسلم تنظیم جمعیت العلمائے ہند نے آج ملک کے کئی مقامات پر احتجاجی مارچ منظم کیا اور کہا کہ مذہب کے نام پر بے قصور افراد کی ہلاکتوں کے سبب اسلام کی ساکھ داغدار ہورہی ہے۔ جمعیت العلمائے ہند کے سکریٹری عبدالعزیز نعمانی نے کہا کہ ’’ہم نے جنتر منتر کے علاوہ ملک کے کئی شہروں بشمول لکھنو، مظفر نگر ، احمد آباد ، گوہاٹی اور جئے پور میں خاموش مارچ منظم کیا‘‘۔ اس تنظیم کے جنرل سکریٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ مسلمانوں کو غیر ضروری طور پر ان دہشت گرد حملوں سے جوڑتے ہوئے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ مولانا محمود مدنی نے  یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ انتہائی بدبختی کی بات ہے کہ بعض عناصر دانستہ یا غیر دانستہ طور پر تشدد کے جنونی واقعات کو  اسلام سے مربوط کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کو جہادیوں سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔ حالانکہ جہاد ایک مثبت عمل ہے جس کا مقصد بے قصور افراد کو ہلاک کرنا نہیں بلکہ سماج سے برائیوں کا خاتمہ کرنا ہوتا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT