Monday , August 21 2017
Home / دنیا / پیرس حملوں کے سلسلہ میں تلاشی مہم کے دوران فائرنگ

پیرس حملوں کے سلسلہ میں تلاشی مہم کے دوران فائرنگ

بروسیلز ۔ 15 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بلجیم پولیس نے بروسیلز کے پڑوسی علاقہ میں آج بڑے پیمانہ پر آج تلاشی مہم شروع کی۔ یہاں گزشتہ سال پیرس حملوں کے سلسلہ میں انسداد دہشت گردی ٹیم نے دھاوا کیا تھا جس پر فائرنگ کردی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس آپریشن کے دوران تین پولیس عہدیدار معمولی زخمی ہوئے۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ بلجیم اور فرانس کی مشترکہ ٹیم کو نشانہ بنایا گیا ۔ بندوق بردار کی فائرنگ کے ساتھ ہی یہاں پولیس کی بھاری جمیعت اور ہیلی کاپٹر طلب کرلیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT