Friday , August 18 2017
Home / دنیا / پیرس حملوں کے مشتبہ عبدالسلام پر بروسلز فائرنگ کا مقدمہ

پیرس حملوں کے مشتبہ عبدالسلام پر بروسلز فائرنگ کا مقدمہ

بروسلز 21 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پیرس حملہ کے اصل سرغنہ صالح عبدالسلام پر پولیس نے بروسلز میں ہلاکت خیز بم حملوں سے ایک ہفتہ قبل ہوئی فائرنگ کے واقعہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ان کے وکیل نے آج یہ بات بتائی ۔ وکیل سوین میری نے بتایا کہ ان کے موکل پرتنہا یا مشترکہ طور پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ مقدمہ بروسلز میں 15 مارچ کو فاریسٹ ڈسٹرکٹ میں ایک اپارٹمنٹ میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ کے سلسلہ میں درج کیا گیا ہے ۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک الجیریائی مشتبہ شخص ہلاک ہوگیا تھا اور چار پولیس عہدیدار زخمی ہوئے تھے جس کے بعد عبدالسلام کو تین دن بعد بروسلز کے دوسرے علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ 26 سالہ عبدالسلام کو آئندہ دنوں میں پیرس حملوں کے سلسلہ میں فرانس کو منتقل کیا جانے والا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ پیرس حملوں میں عبدالسلام واحد زندہ بچ جانے والا ملزم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT