Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / پیرس حملہ : تنظیم اسلامی کانفرنس کی مذمت

پیرس حملہ : تنظیم اسلامی کانفرنس کی مذمت

جدہ ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) نے پیرس میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی جس میں 129 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس کے علاوہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے متحدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ او آئی سی کے سکریٹری جنرل ایاز مدنی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے متحدہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئیے کیونکہ یہ انسانیت کی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے ۔ 57 ارکان پر مشتمل اس تنظیم نے کہا کہ وہ دہشت گردی کی کسی بھی طرح کی سرگرمی کو مسترد کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT