Monday , August 21 2017
Home / دنیا / پیرس حملے ، بلجیم میں تین مشتبہ افراد رہا

پیرس حملے ، بلجیم میں تین مشتبہ افراد رہا

بروسلز ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بلجیم کے سرکاری وکلاء نے آج کہا کہ نومبر کے پیرس حملوں کے ضمن میں گرفتار 3 افراد کو ان پر کوئی الزام عائد کئے بغیر رہا کردیا گیا۔ بلجیم کے وفاقی استغاثہ کے ترجمان ایرک وان ڈیر سپٹ نے کہا کہ ’’13 نومبر 2015ء کو پیرس حملوں کے ضمن میں یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کیلئے تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں تحقیقاتی جج نے گذشتہ روز رہا کردیا۔ ان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا‘‘۔ بلجیم پولیس نے ضلع بروسلز کے ایک ٹاؤن میں تین افراد کو گرفتار کیا تھا پیرس حملوں کی تحقیقات کے ضمن میں دھاوے کئے گئے تھے۔ ان افراد کے بارے میں کوئی قابل اعتراض مواد دستیاب نہیں ہوا اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس اشارہ نہیں ملا ہے۔ پیرس دھماکوں میں 130 افراد ہلاک اور دیگر سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT