Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / پیرس حملے: مبینہ حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج

پیرس حملے: مبینہ حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج

پیرس ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی ٹی وی چینل بی ایف ایم کے مطابق پریس حملوں کے مبینہ حملہ آور صالح عبدالاسلام کی سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی فلم مل گئی ہے۔ پیرس حملوں کے ایک روز بعد صالح عبدالاسلام سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آیا۔ ان تصاویر میں مبینہ حملہ آور پرسکون ہیں اورپینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر چل رہا ہے۔ صالح عبدالاسلام کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حملہ آوروں تک سازوسامان پہنچانے کا ذمہ دار تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ صالح کو بیلجیئم تک پہنچانے کے لیے ان کے دو دوست محمد عامری اور صالح حمزہ پیرس حملوں کے ایک دن بعد پیٹرول پمپ پر آئے۔ پیرس سے برسلز جاتے ہوئے یہ تین افراد بیلجیئم کے قریب سرحدی علاقے میں پیٹرول پمپ پر 15 منٹ تک کے لیے رکے، جہاں سی سی ٹی وی کیمرے میں ان کی ریکارڈنگ ہوئی۔ خیال رہے کہ یہ تینوں افراد 14 نومبر کو جب اس پیٹرول پمپ پر پہنچنے تو وہ تین پولیس چیک پوسٹوں سے گذر کر جا چکے تھے تاہم انھیں کسی نے نہیں روکا تھا کیونکہ اس وقت تک صالح عبدالاسلام پر پیرس حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ محمد عامری اور صالح حمزہ بعد میں برسلز کے ضلع لائکن میں صالح کو چھوڑ کر چلے گئے۔ ان تینوں میں سے دو تو گرفتار ہوگئے تاہم اب تک صالح عبدالاسلام کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پیرس حملوں کی منصوبہ بندی کچھ حد تک برسلز میں بھی ہوئی۔ بیلجییم پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ خیال رہے کہ پیرس حملوں میں 130 افرد ہلاک ہوئے تھے۔

اوباما انتظامیہ کا سکھوں کو تحفظ فراہم کرنے کا تیقن
واشنگٹن ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اوباما انتظامیہ نے اپنی وایت سے کچھ انحراف کرتے ہوئے امریکی سکھوں کو یہ تیقن دیا کہ انہیں ہر حال میں تحفظ فراہم کیا جائے گا کیونکہ حالیہ دنوں میں منافرت سے مربوط جرائم میں سکھوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ صدر بارک اوباما کی خصوصی معاون میلسیا روجرس جو آفس آف دی فیتھ بیسڈ اینڈ نیبرہڈ پارٹنر شپس کی بھی سربراہ ہیں، نے میری لینڈ میں واقع ایک گردوارہ کا دورہ کیا تھا اور وہاں موجود سکھ عقیدتمندوں کو بارک اوباما کا پیغام پڑھ کر سنایا اور کہا کہ سکھ برادری امریکہ کی ترقی میں اہم رول ادا کررہی ہے۔ ہم انہیں ہر قسم کا تحفظ فراہم کریں گے۔ انہوں نے سکھوں پر کئے گئے حملوں کے واقعات پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہاریگانگت بھی کیا۔ گرو گوبند سنگھ فاونڈیشن گردوارہ میں انہوں نے سکھ برادری سے خطاب کرتے ہوئے حملوں میں ہلاک سکھوں سے اظہارتعزیت بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT