Monday , September 25 2017
Home / دنیا / پیرس دہشت گرد حملہ کے سازشی کا دورہ برطانیہ

پیرس دہشت گرد حملہ کے سازشی کا دورہ برطانیہ

لندن۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ کے پیرس میں دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی نے کئی ماہ قبل ایک جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ کا دورہ کیا تھا اور برطانوی جہادیوں سے ملاقات کر کے اپنے لئے اُن کی تائید حاصل کی تھی ۔ ایک اخباری اطلاع کے بموجب عبدالحامد عبود عمر 28سال پولیس کے ایک دھاوے میں ہلاک کردیا گیا ‘جب کہ پیرس میں دہشت گرد حملہ ہوچکا تھا ۔ پتہ چلا کہ اس شخص نے برطانیہ میں صرف چند دنوں کیلئے قیام کیا تھا اور برطانوی جہادیوں سے اخلاقی تائید طلب کی تھی ‘ اس کے باوجود کے وہ بین الاقوامی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا ۔ ’’ دی سن ‘‘ کی خبر کے بموجب انسداد دہشت گردی ذریعہ نے روزنامہ سے کہا کہ اس کی کانٹ میں امکانی آمد کی تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT