Monday , August 21 2017
Home / دنیا / پیرس سمجھوتہ میں ترقی پذیر ممالک کی ترقی کا تحفظ

پیرس سمجھوتہ میں ترقی پذیر ممالک کی ترقی کا تحفظ

تمام فریقین اور ماحولیاتی انصاف کی فتح، اقوام متحدہ میں نائب ہندوستانی نمائندہ کا خطاب
اقوام متحدہ ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں پیرس ماحولیاتی تبدیلی سمجھوتہ کو ’ماحولیاتی انصاف ‘ کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ہمہ فریقی سمجھوتہ میں مساوات پر مبنی عزم کے ساتھ ترقی پذیر ممالک کے ترقیاتی تقاضوں کا تحفظ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نائب مستقل نمائندہ بھگونت بشنوئی نے پیرس میں حالیہ مختتم چوٹی کانفرنس کے بارے میں اقوام متحدہ کے صدر کی طرف سے طلب کردہ اجلاس میں کہا کہ ’’پیرس میں سی او پی۔21  کے نتیجہ پر ہندوستان کو بہت خوشی ہوئی ہے۔ پیرس کے نتیجہ میں تمام فریقین فاتح کی حیثیت سے ابھرے ہیں۔ ماحولیاتی انصاف کی فتح ہوئی ہے۔ نئے سمجھوتہ میں سرسبز مستقبل کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ مسائل کی سمت پیشرفت کا موقع فراہم کیا ہے‘‘۔ بشنوئی نے کہا کہ پیرس کانفرنس میں ہندوستان نے کشادہ ذہنی، تعمیری اور لچکداری کے جذبہ کے ساتھ حصہ لیا۔ اس کانفرنس میں ہندوستان کی آواز دراصل تمام ترقی پذیر ممالک کی آواز تھی۔ بشنوئی نے کہا کہ ’’ماحولیاتی انصاف کیلئے ہمارا مطالبہ مساوات کے محور، تاریخی ذمہ داریوں اور ملک کے غریب ترین ممالک کے حق ترقی پر مبنی تھا۔

TOPPOPULARRECENT