Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / پیرس معاہدہ امریکہ کیلئے سزا اور ہند و چین کیلئے مزہ : پنس

پیرس معاہدہ امریکہ کیلئے سزا اور ہند و چین کیلئے مزہ : پنس

واشنگٹن ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی نائب صدر مائیک پنس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہشت ناک پیرس موسمی معاہدہ سے ہندوستان اور چین کو ’ مفت پاس ‘ حاصل ہوجاتا جب کہ امریکی معیشت پر اس کا اثر بہت زیادہ ہوتا یعنی تقریبا 6.5 ملین ملازمتیں ہاتھ سے نکل جاتیں ۔ نیشنل اسوسی ایشن آف مینوفکچررس 2017 مینوفکچرنگ کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کو سب سے اوپر اور سب سے آگے رکھنے کا فیصلہ اس وقت کرلیا تھا جب وہ تاریخی پیرس موسمی معاہدہ سے دستبردار ہوگئے تھے ۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جاریہ ماہ کے اوائل میں موسمی تغیر پر پیرس معاہدہ سے امریکہ کی دستبرداری کا یہ کہہ کر اعلان کیا تھا کہ یہ ’ خون آشام ‘ معاہدہ ’ امریکہ کے لیے سزا اور ہند و چین کے لیے مزہ ‘ بن گیا تھا ۔ اس موقع پر مائیک پنس نے ٹرمپ کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT