Sunday , June 25 2017
Home / دنیا / پیرس میں قطری خاتون کے 53 لاکھ ڈالر لوٹ لئے گئے

پیرس میں قطری خاتون کے 53 لاکھ ڈالر لوٹ لئے گئے

پیرس ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی دارالحکومت میں دولتمند سیاحوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنانے کے ایک تازہ ترین واقعہ میں قطر کی دو خواتین سے پیرس موٹر وے پر پانچ ملین یورو (5.3 ملین امریکی) ڈالر مالیتی قیمتی اشیاء اور نقد رقم لوٹ لی گئی۔ یہ دونوں قطری خواتین جن کی عمر 60 سال سے کچھ زیادہ تھی، گذشتہ روز پیرس کے لابورجٹ ایرپورٹ سے باہر نکلی ہی تھیں کہ ان کے بنٹلے کار چلانے والے ڈرائیور کو دو نقاب پوش افراد نے آنسو گیس چھڑک کر روک دیا۔ ذرائع نے کہا کہ رہزنوں نے ان دونوں خواتین کے طلائی و جوہری زیورات، ملبوسات، نقد رقم اور تقریباً سارا سازوسامان لوٹ لیا۔ امریکی ریالٹی ٹی وی اسٹار کم کرداشیان کو گذشتہ ماہ قلب شہر کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں نقب زنی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کرداشیان کے 10 ملین ڈالر مالیتی ہیرے جواہرات دیگر قیمتی سازوسامان اور نقد رقم چھین لی گئی تھی۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب 40 سالہ کرداشیان اور ان کے مرد پارٹنر اپنے اپارٹمنٹ واپس ہوئے تھے کہ تین نقاب پوشوں نے انہیں نشان بنایا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT