Monday , October 23 2017
Home / دنیا / پیرس میں 170 دھاوے 23 گرفتار

پیرس میں 170 دھاوے 23 گرفتار

پیرس ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی پولیس نے آج مختلف مقامات پر 170 دھاوے کئے اور اس طرح پیرس کے مختلف مقامات پر کئے گئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد کل شب 23 افراد کو گرفتار کیا جبکہ زائد از 100 افراد کو ان کے مکانات میں نظربند کردیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 31 ہتھیاروں کو ضبط کیا گیا۔ وزیرداخلہ برنارڈ کینریویو نے اس سلسلہ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضبط کئے گئے ہتھیاروں میں ایک راکٹ لانچر اور ایک کلاشنکوف رائفل بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT