Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / پیرس پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش ایک شخص ہلاک

پیرس پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش ایک شخص ہلاک

پیرس ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس عہدیداروں نے ایک چاقوبردار شخص کو جو جعلی دھماکو اشیاء والی جاکٹ پہن رکھی تھی، شمالی پیرس کے ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے حملہ کی کوشش کررہا تھا کہ اسے ہلاک کردیا۔ فرانس میں 13 نومبر کو کئے گئے حملہ کے بعد سے ایمرجنسی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔ اس ہفتہ کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب جنوری حملوں کی برسی کا وقت قریب آرہا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آج ایک شخص کو اس لئے گولی مار دی گئی وہ مشتبہ حرکتیں کررہا تھا۔ پولیس اسٹیشن کے باہر وہ پولیس عہدیداروں کو دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے پولیس اسٹیشن کی طرف دوڑ لگائی اس کو روکنے فائرنگ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT