پیرس 2024ء اولمپکس کیلئے پرعزم

   

پیرس: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی کوآرڈینیشن کمیشن کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پیرس 2024ء اولمپک گیمس کے متعلق مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے واضح کیا ہیکہ پیرس 2024ء کے کھیلوں کیلئے پرعزم ہے۔ مذکورہ اجلاس کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے آئی او سی کی کوآرڈینیشن کمیشن کے صدر پیری اولیور بیکر نے کہا ہیکہ اب جیسا کہ 2020ء ٹوکیو اولمپک گیمس منعقد ہونے جارہے ہیں، جس پر کچھ سوالات اٹھائے جارہے ہیں لیکن پیرس 2024ء کے کھیلوں کی ذمہ داری بہتر طریقہ سے نبھانے کیلئے تیار ہے اور وہ ٹوکیو 2020ء اولمپک کا پرچم حاصل کرنے کیلئے بھی پرجوش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2024ء پیرس اولمپک کیلئے فی الحال حالات بہتر نہیں ہے لیکن امید ہیکہ آئندہ چند برسوں میں حالات معمول کے مطابق ہوجائیں گے۔