Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / پیرول کے اختتام پر ششی کلا بنگلورو جیل واپس

پیرول کے اختتام پر ششی کلا بنگلورو جیل واپس

چینائی 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا انا ڈی ایم کے کی معزول لیڈر وی کے ششی کلا پانچ دن کی پیرول ختم ہونے کے بعد بنگلورو کی جیل واپس ہوگئیں۔ انہیں اپنے علیل شوہر سے ملاقات کیلئے پیرول دی گئی تھی ۔ ششی کلا اپنے قریبی رشتہ دار کرشنا پریہ کی قیامگاہ سے بنگلورو کیلئے روانہ ہوگئیں۔ انہوں نے پیرول کے دوران اپنے شوہر ایم نٹراجنسے ملاقات کی جن کا جگر اورگردے کی پیوند کاری کا آپریشن ہوا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ نٹراجن کی حالت میں اب بہتری پیدا ہو رہی ہے ۔ ششی کلا کو گذشتہ مہینے چیف منسٹر کے پلانی سوامی نے پارٹی سے خارج کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT