Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / پیروں پر چلنے والی مچھلی

پیروں پر چلنے والی مچھلی

جکارتہ ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہم نے اڑتی ہوئی مچھلیوں کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے لیکن ایک ایسی بھی مچھی ہے جو چلتی ہے اور جس نے سائنسدانوں کو حیران  کردیا ہے۔ ’’چلتی مچھلی‘‘ کا ویڈیو بالی کے ایک غوطہ خور نے تیار کیا ہے جس میں ساحل سمندر کے قریب ایک مچھلی کو باقاعدہ اپنے پیروں پر چلتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو نیشنل جیوگرافک پر بھی وائرل ہوگیا ہے۔ مچھلی نارنجی رنگ کی ہے اور اس کے ’’ریڑھ کی ہڈی کی طرح‘‘ دو پیر ہیں جن پر وہ ساحل سمندر پر چل رہی ہے۔ غوطہ خور پہلے یہ سمجھا کہ یہ شاید ’’ڈنک والی مچھلی‘‘ ہوگی جو قریب  جانے پر کاٹے گی۔ ماہر مچھلیات جنہیں ’’اچتھویولوجسٹ‘‘ کہا جاتا ہے، کا کہنا ہیکہ جنہیں ہم پیر سمجھ رہے ہیں وہ دراصل مچھلی کے گلھپڑے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT