Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / پیرو میں 6.4 شدت کا زلزلہ ، کوئی نقصان نہیں

پیرو میں 6.4 شدت کا زلزلہ ، کوئی نقصان نہیں

لیمار ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پیرو کے جنوبی ساحل میں آج ایک زور دار زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 6.4 نوٹ کی گئی ۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ زلزلہ کا جھٹکا پیرو کے دوسرے سب سے بڑے گنجان آبادی والے شہر اریکوپا سے 220 کیلومیٹر کے فاصلے پر رونما ہوا ۔ تاہم زلزلہ کا جھٹکا اتنا شدید تھا کہ شہری خوفزدہ ہو کر اپنے مکانات سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے ۔ سوشیل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زلزلہ کا جھٹکا ملک کی سرحد جو چلی سے قریب ہے ، تک محسوس کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT