Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیری نے کوہلی اور ولیمسن کا ریکارڈ توڑدیا

پیری نے کوہلی اور ولیمسن کا ریکارڈ توڑدیا

لیسٹر ۔22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی ویمنس ٹیم کی آل راؤنڈر ایلس پیری نے مرد کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے منفرد ریکارڈ بنا دیا ہے۔26سالہ ایلس پیری اپنے ونڈے کیریئر میں تیسری مرتبہ مسلسل 5 مقابلوں میں نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بناتے ہوئے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد کین ولیمسن سے آگے نکل گئیں۔ دنیا کے ان دونوں بہترین بیٹسمینوں نے اب تک اپنے ونڈے کیریئر میں 2 مرتبہ مسلسل 5 مقابلوں میں نصف سنچریاں بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT