Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / پیر س حملوں کا کلیدی ملزم ٹیم تیار کرنے ہنگری آیا تھا : حکومت

پیر س حملوں کا کلیدی ملزم ٹیم تیار کرنے ہنگری آیا تھا : حکومت

ویانا ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ ماہ پیرس میں کئے گئے دہشت گرد حملوں کا ایک کلیدی ملزم صالح عبدالسلام نے حملوں سے قبل ہنگری کا دورہ کیا تھا اور وہاں اس نے غیر رجسٹر شدہ تارکین وطن کو اپنے ساتھ شامل کرکے ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔ حکومت ہنگری کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ وزیراعظم وکٹر اوربان کے چیف آف اسٹاف جینس لزار نے بڈاپسٹ میں روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ وہ یہ بات وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ پیرس حملوں کے دہشت گردوں میں سے ایک کلیدی دہشت گرد بڈاپسٹ ضرور آیا تھا۔ لزار نے البتہ اس شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کس وقت ہنگری آیا تھا۔ لزار نے یہ بھی نہیں بتایا کہ آیا جن لوگوں کو اس نے اپنے ساتھ بھرتی کیا تھا انہوں نے عملی طور پر پیرس حملوں میں حصہ لیا تھا یا نہیں۔ 13 نومبر کو کئے گئے خونریز حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT