Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیس اور واؤرنکا جوڑی دوسرے راؤنڈ میں داخل

پیس اور واؤرنکا جوڑی دوسرے راؤنڈ میں داخل

سنسناتی ۔18۔اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) لینڈر پیس اور اسٹانسلس واؤرنکا نے ناقص شروعات کے باوجود فتوحات حاصل کرتے ہوئے اپنی حریف جوڑی کیوین اینڈرسن اور جرمی چارڈی کو شکست دیتے ہوئے ویسٹرن اینڈ سوتھرن اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پیس جوڑی نے ایک سخت مقابلے میں 1-6 ‘6-1 ‘10-6 سے شکست دیتے ہوئے 4,457,065 امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پیس اور واؤرنکا جوڑی کا یہ دوسرا ٹورنمنٹ ہے جیسا کہ اس سے قبل اس جوڑی نے اپنے پہلے ٹورنمنٹ پیرس ماسٹرس کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔دوسرے مرحلے میں پیس اور واؤرنکا جوڑی کا مقابلہ کینڈا کے ویساک پوسپیسل اور مقامی کھلاڑی جیاک سواک سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT