Wednesday , May 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیس جوڑی کوکوارٹر فائنل میں شکست

پیس جوڑی کوکوارٹر فائنل میں شکست

چندی گڑھ۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) تجربہ کار ٹینس کھلاڑی لینڈر پیس اور ان کے جوڑی دار برازیل کے آندرے سا کو ایک لاکھ ڈالرس کی انعامی رقم کے ساراسوتا اوپن چیلنجرز (امریکی) ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں شکست برداشت کرنی پڑی ۔مردوں کے ڈبلز مقابلے میں پیس اور سا کی جوڑی کو امریکہ کے اسٹیفن کوجلوو اور کینیڈا کے پیٹر پولانسکي کی جوڑی نے ایک گھنٹے 29 منٹ تک چلے میچ میں 6-3، 3-6، 10-7 سے شکست دے کر باہر کاراستہ دکھادیا۔ وہیں تائیوان کی تائی پے سٹی میں چل رہے ایک لاکھ25000  ڈالرس کی انعامی رقم والے سنتاجی اے ٹی پی چیلنجر ٹورنمنٹ میں پرجنیش گوشورن نے مرد سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ پرجنیش نے جنوبی افریقہ کے روان روے لفسے کو 7-6، 6-4 سے  شکست دی۔ دوسری سیڈ جیون ندچین اور روگ کات کرسٹوفر کی ہندوستانی۔ انڈونیشیا کے جوڑی کو ایک گھنٹے 20 منٹ تک چلے سخت مقابلے میں اسٹیون ڈی وارڈ اور بین میکلان کی آسٹریلیائی جوڑی نے 4-6، 6-4،10-8 سے شکست دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT