Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / پیشگی بجٹ پر شیوسینا کا بھی اعتراض

پیشگی بجٹ پر شیوسینا کا بھی اعتراض

ممبئی ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی حلیف شیوسینا کے صدر ادھوٹھاکرے نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے درخواست کی کہ پانچ ریاستوں میں مقررہ اسمبلی انتخابات سے پہلے مرکزی حکومت کا بجٹ رائے دہندوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس لئے کہ بجٹ میں پرکشش اعلانات کے ذریعہ حکومت بالواسطہ طور پر ووٹوں پر قبضہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو صدرجمہوریہ سے مل کر بجٹ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہدایت دی ہے۔
سدیپ بندوپادھیائے
6 دن سی بی آئی تحویل میں
بھوبنیشور ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے کو آج عدالت نے روزریلی چٹ فنڈ اسکام کے سلسلہ میں 6 دن کیلئے سی بی آئی تحویل میں لے لیا۔ عدالت کی اس ہدایت کے بعد پارٹی کارکنوں نے سی بی آئی کے اوڈیشہ ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سی بی آئی کے وکیل نے عدالت سے تفتیش کیلئے اعظم ترین مدت کیلئے تحویل میں دینے کی گذارش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT