Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / پیشہ واریت میں خواتین کو خاندانوں اور حکومتوں سے عدم تعاون : کے کویتا

پیشہ واریت میں خواتین کو خاندانوں اور حکومتوں سے عدم تعاون : کے کویتا

حیدرآباد 6مارچ (یواین آئی )نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ کویتا نے کہا ہے کہ پیشہ واریت میں خواتین کو خاندانوں اور حکومتوں سے عموماً تعاون حاصل نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے نوجوان خواتین ‘ سماجی چھوٹی تجارت کی ترقی اور خواتین کی جانب سے سماجی تجارت کے موضوع پر حیدرآباد میں برٹش کونسل کے پینل مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ 2013 کی رینکنگ میں خواتین کو تجارت میں آگے بڑھانے والے 120 ممالک میں ہندوستان کا 115 واں نمبر ہے ۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ خواتین کو کئی چیلجنس کا سامنا ہے ۔ خاتون ہونا ہی اہم چیلنج ہے ۔کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی دختر ہیں ،نے کہا کہ ہندوستان اور دیگر ممالک میں خواتین کو پہلے گھر کی دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے اس کے بعد تجارتی نظریات کو فروغ دینا پڑتا ہے ۔ اہم پالیسی سازوں کو اس پر توجہ دینی چاہئے ۔ خواتین کی کم رہنمائی اور مالیہ کی کمی بھی ایک بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں برٹش کونسل کی پہل اور تعاون کی ستائش کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT