Friday , October 20 2017
Home / دنیا / پیغام رسانی ایپ کے ذریعہ دولت اسلامیہ کی تشہیر مسدود

پیغام رسانی ایپ کے ذریعہ دولت اسلامیہ کی تشہیر مسدود

برلن ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نئے پیغام رسانی والے ایپ کی تخلیق کرنے والوں نے ادعا کیا ہیکہ اس خدمات کے ذریعہ وہ لوگ دولت اسلامیہ کے تشہیری پروگرامس کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مذکورہ ایپ کا نام ’ٹیلی گرام‘ رکھا گیا ہے۔ ٹیلی گرام نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے آئی ایس سے مربوط کم و بیش 78 چینلس کو بلاک کردیا ہے اور صارفین کو بھی یہ آسانی پیش کی گئی ہے کہ وہ کوئی قابل اعتراض مواد دیکھیں شکایت درج کروائیں۔ برلن میں تیار کی گئی ایپ ٹیلی گرام کا یہ بھی کہنا ہیکہ اس اقدام سے پبلک چینلس ب خود رسپانس نظام ’باٹس‘ متاثر ہوگا ۔
نیپال میں زلزلہ کے جھٹکے
کھٹمنڈو ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی نیپال میں آج 5.3 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کا مبدا سندھوپال چوک ڈسٹرکٹ میں تھا۔ زلزلہ کا جھٹکا وادی کھٹمنڈو میں بھی محسوس کیا گیا۔ یاد رہے کہ جاریہ سال 25 اپریل کو آئے ہلاکت خیز زلزلہ میں تقریباً 9000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT