Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / پیلٹ گنس کیا صرف کشمیریوں کیلئے ہیں، ڈیرا تشدد پر عمر عبداللہ کا ریمارک

پیلٹ گنس کیا صرف کشمیریوں کیلئے ہیں، ڈیرا تشدد پر عمر عبداللہ کا ریمارک

سرینگر 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ڈیرا سچا سودا چیف گرمیت رام رحیم سنگھ کی آج ایک ریپ کیس میں خصوصی سی بی آئی عدالت کی جانب سے سزا دہی کے بعد پیش آئے تشدد میں ہریانہ چیف منسٹر ایم ایل کھتر کی سنگین لاپرواہی کی پاداش میں اُنھیں برطرف کردینا چاہئے۔ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر نے قبل ازیں اپنے ٹوئیٹ میں سوال اُٹھایا تھا کہ ڈیرا گروپ کے حامیوں کے زبردست تشدد سے نمٹنے میں سکیورٹی فورسیس ناکام کیوں ہورہی ہیں۔ پیلٹ گنس کیا صرف کشمیریوں کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT