Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / پیلی بھیت انکاؤنٹر کے متاثرہ خاندانوں میں معاوضہ کی تقسیم

پیلی بھیت انکاؤنٹر کے متاثرہ خاندانوں میں معاوضہ کی تقسیم

لکھنؤ۔/5اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 25سال قبل پیلی بھیت میں ایک فرضی انکاؤنٹر کیس میں ماخوذ اتر پردیش پولیس کے 47ملازمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ ہر ایک مہلوک کے خاندان کو 14لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا جائے اور یہ رقم ملزمین سے جرمانہ کی شکل میں وصو ل کی جائے۔سی بی آئی نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ خصوصی جج لالو سنگھ نے کل سزا کی نوعیت کا اعلان کرتے ہوئے اسوقت کے  ایس ایچ او ؍ ایس او پر 11لاکھ روپئے ، سب انسپکٹر پر 8لاکھ روپئے اور کانسٹبلوں پر 2.75لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔ جبکہ ان پولیس ملازمین نے جولائی 1991 میں 10سکھوں کو ایک فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا۔ جرمانہ کی رقم ملزمین سے وصول کرکے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کردی جائے گی ۔ پیلی بھیت میں پولیس کی جانب سے 10مشتبہ پنجاب کے دہشت گردوں کو مار گرانے کے واقعہ کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات پر سی بی آئی نے 3کیسس درج کئے تھے اور بعد تحقیقات چارج شیٹ پیش کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT