Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پینے کے پانی کیلئے بجٹ میں 25000 کروڑ روپئے مختص

پینے کے پانی کیلئے بجٹ میں 25000 کروڑ روپئے مختص

حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ میں پینے کے پانی کی فراہمی اور آبپاشی پراجکٹس کیلئے حکومت نے آنے والے بجٹ 2016-17 میں 25000 کروڑ روپئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ پینے کے پانی کی فراہمی اور آبپاشی پراجکٹس پر خصوصی توجہ رکھ رہی ہے۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ آج یہاں گوراوڈی اور گاندے پلی ذخائر آب میں صفائی کے کام کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ ذخائر آب ضلع کریم نگر کے موضع اوگلاپور میں توٹاپلی پراجکٹ کنال سے مربوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ توٹا پلی پراجکٹ کیلئے حکومت نے 117.93روپئے منظور کئے ہیں۔اس موقع پر وزیر موصوف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مڈ مانیر کے پراجکٹ کو آنے والے جون تک مکمل کرکے 25ٹی ایم سی پانی کو روکا جائیگا۔ مڈمانیر کومربوط کرتے ہوئے گوراولی، گنڈی پلی ریزروائیرس کی تعمیر ایک سال میں مکمل کرکے حسن آباد حلقہ اسمبلی میں دو کاشتوں کیلئے آبی سیرابی کی جایء گی اور اس کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا۔ گوراوپلی ریزروائر کو 1000کروڑ سے گنڈی پلی ریزروائیر کو 334کروڑ روپئے کے فنڈس کی منظوری دی گئی۔ ان ریزروائیر کو مربوط کرتے ہوئے توٹا پلی لنک کنال کی تعمیر کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT