Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پینے کے پانی کی سربراہی کے متبادل انتظامات پر زور : میئر کریم نگر

پینے کے پانی کی سربراہی کے متبادل انتظامات پر زور : میئر کریم نگر

کریم نگر۔/12ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناکافی بارش کی وجہ سے لوئیر مانیر ڈیم میں پانی کی سطح روز بروز کم ہوتی جارہی ہے ایسے میں پینے کے پانی کی سربراہی میں دشواری ہوگی۔ اس لئے ابھی سے احتیاطی متبادل اقدامات کی منصوبہ بندی کی جائے۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن میئر سردار رویندر سنگھ نے متعلقہ انجینئرنگ عہدیداروں کو اس بات کی ہدایات دی ہیں۔ میئر نے اچانک فلٹر ہیڈ کا معائنہ کیا اور پینے کے پانی کی سربراہی کے مسئلہ کا عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوئیر مانیر ڈیم ذخیرہ آب کی سطح میں کمی آتی جارہی ہے۔ انہوں نے پانی کی صفائی کے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ اگر پائپ لائن خراب ہو تو فوری اس درستگی کی ہدایت دی۔ اجلاس میں کمشنر جادھو، سی ای موہن کمار، کارپوریٹرس پی سرینواس، ایس سرینواس متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT