Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پینے کے پانی کی فراہمی کو ترجیح دینے کی ہدایت

پینے کے پانی کی فراہمی کو ترجیح دینے کی ہدایت

بھیمگل۔/24اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھیمگل کو نظام آباد ضلع جوائنٹ کلکٹر مسٹر رویندر ریڈی نے ایم آر او آفس کا اچانک دورہ کیا۔ تحصیلدار کے چیمبر میں ایم پی ڈی او، ریونیو آفیسرس اور تحصیلدار مسٹر وینکٹ راؤ محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مواضعات میں عہدیدار دورہ کرتے ہوئے پینے کے پانی کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع نظام آباد کو خشک سالی کا ضلع قرار دیتے ہوئے 35کروڑ روپئے منظور کئے گئے  جس سے پینے کے پانی کی فراہمی ، مویشوں کو چارہ اور پانی و دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ  ضلع نظام آباد میں طمانیت روزگار اسکیم کے تحت دو لاکھ افراد کو کام فراہم کیا گیا ہے اور 315 کروڑ روپئے خرچ کئے۔ جوائنٹ کلکٹر نے عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آبادی کے لحاظ سے بھیمگل میں 7 ٹینکرس کی ضرورت ہے اور مزید 3 ٹینکرس کے ذریعہ عوام میں پانی سربراہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT