Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے اقدامات جاری

پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے اقدامات جاری

یلاریڈی۔4 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے سرپنچوں ‘ منڈل پریشد ارکان حکومت کا ساتھ دیں کہہ کر رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈل میں آبی قلت والے مواضعات کی فہرست محکمہ آبرسانی عہدیداروں کو دیں ۔ عہدیدار بھی سرپنچوں اور منڈل پریشد ارکان کے ساتھ مواضعات میں گھوم کر آبی قلت والے علاقوں کی نشاندہی کریں ۔ 6مارچ کو پینے کے پانی کی قلت پر یلاریڈی میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر اجلاس منعقد کررہی ہیں ۔ مواضعات میں زرعی بورویلس کرالیں اور ایک بورویل کو ہر ماہ پانچ ہزار روپئے حکومت ادا کرے گی ۔ منڈل کے چنور میںبورویل فلشنگ کیلئے تعاون نہ کرنے پر محکمہ آبرسانی AE مسٹر پراوین پر سرپنچ سدیا نے برہمی کا اظہار کیا ۔ ناگی ریڈی پیٹ میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے HP 7.5 بورویل موٹرس سربراہ کرنے اور مستقر منڈل سے موضع تک سڑک ڈالنے سرپنچ مسٹر وٹھل ریڈی نے خواہش کی جس پر رکن اسمبلی نے سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پنچایت راج اے ای مسٹر گری کو انہوں نے رپورٹ تیار کرنے کے احکام دیئے ۔ مشن کاکتیہ میں پوچارم کے تالاب پر انجام دیئے گئے کاموں میں کی گئی بدعنوانی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ناقص کاموں پر بلوں کو کس طرح ادا کیا گیا کہہ کر محکمہ آبپاشی A.E مسٹر سائی ریڈی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ تالاب کو تعمیر کیا گیا ڈسٹری بیوٹرس کو نکال کر دوبارہ صحیح طریقہ سے نصب کرنے عہدیداروں کو احکام دیئے ۔ ناقص کام کرنے والے گتہ داروں کے نام بلاک فہرست میں لگانے عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ رکن اسمبلی نے منڈل میں پوچارم ‘ مالتمیدہ ‘ لنگم پلی پر پنچایت عمارتوں کیلئے اور منڈل مستقر پر ماڈل اسکول حصاربندی کی تعمیرات کیلئے ‘ جپتی جانکم پلی تانڈا ‘ مہادیونی گڈہ تانڈا ‘ بلارم میں آنگن واڑی عمارتوں کیلئے اور جپتی جانکم پلی ‘ کناریڈی ‘ رامکاپلی مواضعات میں سڑکوں کی تعمیرات کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی جناردھن گوڑ ‘ منڈل پریشد صدر روشماں ‘ نائب صدر مدھوکر‘ رکن معاون منڈل پریشد صدر منڈل صدر سدیا ‘ منڈل پریشد ارکان منڈل فورم صدر پربھوگوڑ ‘ مالتمیدہ سنگل ونڈ وچیرمین راجی ریڈی ‘ تانڈور سنگل ونڈو چیرمین سائی ریڈی اور ٹی آر ایس پارٹی ارکان موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT