Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کے اقدامات

پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کے اقدامات

کوڑنگل۔17فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موجودہ طور پر کوڑنگل مستقر پر پینے کے پانی کی سنگین صورتحال پائی جاتی ہے ۔ ایک دن کے وقفہ سے نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی ہورہی ہے جو ناکافی ہے ۔ موسم گرما میں پینے کے پانی کیقلت پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات روبہ عمل لائے جارہے ہیں ۔ سرپنچ کوڑنگل مسٹر وینکٹ ریڈی دیشمکھ نے بتایا کہ اگر پنچایت فنڈس کے تحت دواخانہ حیوانات کے روبرو نئے کھدائے گئے بورویل کو پائپ لائن کنکشن کیلئے کاموںکا آغاز کیا جاچکا ہے ۔ موجودہ طور پر اندرا نگر کالونی اور شانتی نگر کالونی کو اس پائپ لائن سے پانی سربراہ ہوگا ۔ کچھ ہی دنوں میںکارگل کالونی کے لوگوں کی پانی کی قلت پرقابو پانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا اشارہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT